اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سانحہ شکارپور کے چودہ شدید زخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک افواج کے طیارے سی ون تھرٹی کے ذریعے جامع مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلیٰ، لکھی در میں ہونے والے خودکش حملے میں شدید زخمی ہونے والوں کو شکارپور سے فیصل بیس کراچی لایا گیا، جہاں سے انہیں مختلف فلاحی اداروں کی ایمبولینسز کے ذریعے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے بتایا کہ زخمیوں کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔ زخمیوں کیلئے نجی اسپتال میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
.......
/169